جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

میزائل پروگرام پر امریکی و اسرائیلی تنقید، ایران کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قومی میزائل پروگرام پر امریکی و اسرائیلی تنقید مسترد کرتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہماری دفاعی صلاحیتوں پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے میزائل پروگرام پر امریکی وزیرخارجہ کی تنقید کی کوئی منطق ہی نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا میزائل پروگرام امریکا اور صیہونی حکومت اور باقی سامراجیوں کی لالچ، حس جارحیت کے خلاف ہے۔

دوسری جانب امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگادی، ان اداروں اور شخصیات پر غیرقانونی مالیاتی لین دین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے ایران کی فوجی فنڈنگ کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردیں۔

پابندیاں ایران کی کئی اہم شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہے، ایران کی مدد کرنے والی 12 سے زائد ہانگ کانگ اور یو اے ای کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا ہدف ایران کی فوجی قوت اور وزارت دفاع کیلئے مالی مدد کرنے والے ادارے اور شخصیات ہیں۔

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ

کچھ گروہ ایرانی شیڈو بینکنگ کے ذریعے عالمی مالی نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں، پابندیوں میں نشانہ بنائے گئے افراد اور ادارے غیرقانونی مالیاتی لین دین کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی آئل کی فروخت سے حاصل رقم دہشت گرد تنظیموں کو جاتی ہے۔ ایران کی سرگرمیوں کے خلاف سخت مالی اقدامات جاری رہیں گے۔ پابندیوں کا مقصد ایران کی مشرق وسطیٰ میں منفی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں