تہران(15 جون 2026): اسلام آباد معاہدے کے بڑے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے منجمد فنڈز میں سے تین ارب ڈالر کی پہلی قسط باقاعدہ جاری کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت خطے کی معاشی بہتری کے لیے ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایک بڑے مالیاتی معاہدے کا حصہ ہے، اور تہران کو منتقل کی جانے والی یہ رقم اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک نجی اماراتی طیارہ آج ابوظبی سے فنڈز لے کر تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر اترا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دوطرفہ معاہدے کے تحت ایران کی پھنسی ہوئی رقم اب آہستہ آہستہ جاری کی جائے گی۔
تاریخی ڈیل مکمل، امریکا اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کر دی
واضح رہے کہ یہ رقم ایک ایسے وقت میں منتقل کی گئی ہے جب امریکا اس طرح کے کسی بھی معاہدے یا بات چیت سے بارہا انکار کرتا رہا ہے۔ تاہم اماراتی حکومت نے امریکی موقف کے برعکس اپنے معاہدے پر عملدرآمد برقرار رکھا ہے، جس کے تحت یو اے ای نے آنے والے دنوں میں ایران کے 10 سے 20 ارب ڈالر رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔


