بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

’’افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے‘‘ ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (17 اپریل 2026): ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں اور ایران افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے اس دعوے کی ایران نے سختی سے تردید کر دی ہے اور ایرانی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نہ کوئی بات طے پائی ہے اور نہ ہی ایسی کسی پیش رفت پر سنجیدہ بات چیت ہوئی ہے۔

ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقرقالیباف کے قریبی ذرائع نے امریکا کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کسی بھی قسم کے جوہری مواد کی منتقلی پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

ایک اور ایرانی ذریعے نے ٹرمپ کے بیان کو ’ایک اور جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔

ایران جنگ اور مذاکرات سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےصدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں اور اس کے جلد حتمی روپ لینے کےامکان ہیں۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر معاہدہ طے پا گیا تو وہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں