جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: ایران کی عدلیہ کی جانب سے ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری کے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدالیہ کی جانب سے ضبط شدہ اثاثے بحال کرنے کا اعلان زہرا غنبری کے رویے میں تبدیلی اور بے گناہی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زہرا ان 6 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جنہوں نے رواں سال مارچ میں آسٹریلیا میں ایشین کپ کے دوران پناہ لینے کی درخواست دی تھی تاہم بعد میں اُنہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ایران واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد بعض کھلاڑیوں کو ’غدار‘ قرار دے کر اِن کے اثاثے منجمد کیے گئے تھے جن میں زہرا غنبری کا نام بھی شامل تھا۔

ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی

واضح رہے کہ ایشین کپ کے دوران ایرانی ٹیم کے ترانہ نہ پڑھنے کے عمل کو بعض حلقوں نے حکومت کے خلاف احتجاج قرار دیا تھا جبکہ بعد میں کھلاڑیوں کی جانب سے ترانہ پڑھنے پر سوالات بھی اُٹھائے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں