بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(5 نومبر 2025): ایران نے ’انسانی ہمدردی ‘ کے تحت دو فرانسیسی شہریوں کو رہا کردیا ہے جو گزشتہ تین برس سے جاسوسی کے الزام میں قید تھے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو فرانسیسی شہریوں کی رہائی ’اسلامی رعایت‘ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد تاحال ایران ہی میں موجود ہیں، دونوں کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ یہ جوڑا فی الحال ایران میں فرانسیسی سفارتخانے میں موجود ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے منگل کے روز تصدیق کی تھی کہ ایران نے سیسل کوہلر اور ان کے ساتھی ژاک پاریس کو رہا کر دیا ہے، یہ دونوں تقریباً تین سال قبل ایران میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔

ایران اور فرانس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ رہائی عدالتی عمل کے بجائے مذہبی و اخلاقی بنیادوں پر ’اسلامی رعایت‘ کے تحت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں