تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایران راکٹوں نے تباہی مچادی، تصاویر لیک ہونے پر تہلکہ مچ گیا

بغداد: ایران کی جانب سے جوابی کارروائی میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس پر حملے کے بعد کی تصاویر لیک ہونے پر تہلکہ مچ گیا۔

عراقی ویب سائٹس نے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایرانی حملے سے ہونے والی تباہی کی تصاویر شائع کی ہیں، یہ تصاویر ایئربیس کے اندر کی ہیں جس میں تباہی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

نشانہ بننے سے ایئربیس کے مختلف حصے تباہ ہوئے جن کا ملبہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے.

عراقی صوبے العنبر میں واقع اس بڑے امریکی اڈے پر ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے اندرونی مناظر پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں قتل کے بعد جوابی وار میں امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی ایئربیس پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے 22 میزائل داغے گئے تھے اور ان حملوں میں 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


ایرانی حملوں پر امریکا نے پاسداران انقلاب کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ میزائلوں سے اڈے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -