اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

ایرانی شہر سنندج پر ہولناک بمباری کی فوٹیج سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (02 مارچ 2026): امریکا اور اسرائیل کے ایران کے شہر سنندج پر حملوں میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، اس میزائل حملے کی ہولناک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق وسطی شہر سنندج پر دشمن کے حملے میں کم از کم دو افراد مارے گئے ہیں۔ ادارے نے بتایا کہ شہر کو دشمن کے میزائلوں نے نشانہ بنایا گیا اور شہر کے پولیس اسٹیشن کے قریب واقع کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی اور اسرائیلی افواج نے شہر کے مختلف حصوں پر، جن میں گنجان آباد علاقے بھی شامل ہیں، 6 میزائل داغے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

آن لائن پوسٹ ہونے والی اور الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو فوٹیج میں ایک حملے کا لمحہ دکھایا گیا ہے، جس میں آگ کے شعلے اور آسمان میں دھوئیں کے گھنے بادل نظر آتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں