جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

امریکا اور ایران میں کیا معاہدہ طے پایا؟ اہم تفصیلات منظرِعام پر

اشتہار

حیرت انگیز

خبر ایجنسی رائٹڑز کے مطابق امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی تفصیل منظرعام پر آگئی۔

مسودے میں ایٹمی پروگرام، آبنائے ہرمز کھولنا اور تیل پر پابندیوں میں چھوٹ شامل ہے جس پر فریقین کی رضامندی سے ان معاملات پر حتمی بات ہو گی۔

طےشدہ مسودے کے تحت ایران آبنائےہرمز کھول دے گا جب کہ امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرے گا، امریکا مخصوص وقت تک ایرانی تیل پر سے پابندیاں ہٹائےگا۔

14 جون کو معاہدے پر دستخط کیوں؟ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کا راز فاش کر دیا

ایران کے منجمد 25ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنے پر امریکا رضامند ہو گیا ہے تاہم ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور یورینیم افزودگی روک دے گا۔

ایران اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ناقابل استعمال بنائےگا اور افزودہ یورینیم سے متعلق طریقے پر اگلے مرحلے میں بات ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں