تہران : ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا مذاکرات اس کا حتمی فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای ہی کریں گے۔ ایرانی حکومت سپریم لیڈر کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
امریکہ سے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے اور اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے پاس جنگ اور سفارت کاری کے دو راستے ہیں جن کا واحد مقصد قومی وقارکا تحفظ ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ہم پر کوئی غیرمنطقی مطالبہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے، جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر دوبارہ حملہ ہوا تو ہماری فوج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں، پہلے سےزیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


