بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

اسپین کے عالمی چیمپئن بننے پر ایران کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کا کہنا ہے کہ اسپین کے ورلڈ کپ جیتنے سے امریکا اور اسرائیل کے ناقدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایران نے اسپین کو ورلڈ کپ کے فائنل میں جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہسپانوی ٹیم سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہسپانوی حکومت کی جانب سے غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ اور میڈرڈ کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی اسرائیل جنگ پر تنقید کی بدولت ٹیم کو بےحد سپورٹ ملی ہے۔

ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر غالب نے پیر کے روز سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے حوالے سے بیان میں کہا کہ "کھلاڑیوں کے فلسطینی عوام کے دفاع اور ایران کے لیے اسپین کی حمایت نے یہ ظاہر کیا کہ آزادی اور ثابت قدمی اس ذہین اور باعزت قوم کی خصوصیات ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین کی 1-0 سے فتح نے "نہ صرف ہسپانوی عوام کے دلوں کو خوشی بخشی بلکہ دنیا کی بہت سی آزاد اور خود مختار اور انصاف پسند قوموں کے دلوں کو بھی خوش کردیا”۔

دوسری جانب اسرائیلی سیاست دانوں اور فٹبال کے شائقین نے ارجنٹائن کے لیے ریلیاں نکالی تھیں، جس کے صدر ہاویئر میلی اسرائیل کی پالیسیوں کے بھرپور حامی رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں