بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ایران نے آبنائےہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

مشیر ایرانی سپریم لیڈر نے آبنائےہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا۔

مشیرایرانی سپریم لیڈرمحسن رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز درجنوں ایٹم بموں سے زیادہ اہم ہے اس اہم آبی گزرگاہ کے تحفظ کےلیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اگر رہنماؤں کے قتل کے کلچر کو فروغ دے گا تو کسی ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں رہے گی، ٹرمپ اور نیتن یاہو نےاسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائن کو عبور کیا ہے ٹرمپ اور نیتن یاہو کوان کے اقدامات کا سامناکرنا پڑےگا۔

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے، 2 ایرانی فوجی شہید

مشیر کا کہنا تھا کہ اتنی مجرمانہ کارروائیوں کے بعد امریکا کے ساتھ دوستی کی بات بے معنی ہے ایرانی قوم کو اپنے حقوق اور وقار کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے، ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو دشمن کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے یہ اسٹریٹجک گزرگاہ درجنوں ایٹمی بموں سےزیادہ اہم ہےاورایران اس کا تحفظ کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں