تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران بڑی تباہی سے بچ گیا، اسرائیلی نیٹ ورک پکڑا گیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملے سے چند گھنٹے قبل مبینہ اسرائیلی منصوبہ سازوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق ایک اسرائیلی سیل کے مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جو مرکزی ایرانی شہر اصفہان میں مبینہ طور پر ایک بڑی "دہشت گرد” بمباری کی کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

خفیہ ایجنسی نے مختصر بیان میں گرفتار افراد کی شہریت سے متعلق اور ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ مشتبہ ارکان اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کر رہے تھے اور انہیں موساد سے احکامات دیے جارہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ ورک کے اراکین نے جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور طاقتور دھماکہ خیز مواد تیار کر رکھا تھا۔

مشتبہ ارکان پہلے سے طے شدہ حساس علاقوں اور اہداف میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی غیر معمولی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

Comments

- Advertisement -