جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی  نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ امریکی جارحیت ہے۔

اطالوی ہم منصب انتونیوتاجانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ امریکا نے ایک آزاد ملک پر حملے کیے ہیں ایران نے اپنی سلامتی کےلیے بین الاقوامی قوانین کےتحت اقدامات کیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر بعض یورپی ملکوں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اطالوی وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

میر سعید ایروانی نے کہا کہ تہران کو کچھ اشارے ملے ہیں کہ امریکا اپنی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے، اور اس کے بعد مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔

سعید ایروانی نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ’’جب ایسا ہوگا تو مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔‘‘ ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک شرط ہے۔

انھوں نے کہا اگر امریکا سیاسی حل چاہتا ہے تو وہ تیار ہیں، اور اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو ایران بھی تیار ہے، تاہم بات چیت کو موقع دیا جانا چاہیے، ہم پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں