تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

تہران: پارلیمنٹ حملہ کیس، عدالت نے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی

تہران : ایرانی سپریم کورٹ نے اتوار کے روز پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی.

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ایرانی عدالت نے تہران میں انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ خمینی کے مزار اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے داعش کے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو سزائے موت سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایران کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مذکورہ ملزمان کو پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ آوروں کی مدد کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم کورٹ نے دہشت گردوں کی مدد کرنے والے سہولت کاروں کو عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے 20 روز کی مہلت دی ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں داعش کے 18 سہولت کاروں کو اس سے قبل بھی سزا سنائی جاچکی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 5 مسلح افراد نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں مزار پر موجود عقیدت مند اور ارکان پارلیمنٹ سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کردیا گیا تھا، ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا ہے کہ دہشت گرد شام و عراق میں مسلح کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -