منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایران کا یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(30 جنوری 2026): ایران کا یورپی یونین کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیدیا اور ایران کے حالیہ مظاہروں میں ہلاکتوں کی زمہ دار عہدِ داروں پر لگا کر سفری پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد کر دیئے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اس عمل کی شدید مذمت  کی ہے، انہوں نے اس اقدام کو یورپی یونین کی کھلی منافقت قرار دیا ہے اور کہا کہ یورپی آگ بھڑکا کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خود یورپ بھی محفوظ نہیں رہے گا، ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ حملہ ہوا تو تل اببیب کو نشانہ بنائیں گے، علی شمخانی نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایرانی عسکری ڈھانچے میں ایک ہزار اسٹریٹیجک ڈرونز شامل ہیں۔

یورپی یونین نے ایرانی رہنماؤں پر پابندیاں لگا دیں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں