اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر نے فسادات اور ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکی صدر کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(17 جنوری 2026): ایران کے سپریم لیڈر نے فسادات اور ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دے دیا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران مخالف پروپیگنڈا امریکی سازش کا نتیجہ ہے، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہروں کو دانستہ طور پر تشدد میں بدلا گیا، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی کے ساتھ عملی طور پر بھی میدان میں موجود رہے، جس کے ثبوت خود امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےمزید کہا کہ امریکی بالادستی کو ایرانی عوام نے انقلاب کے آغاز سے آج تک ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ایسی سازشیں ایران کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کسی نے انہیں ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، اس کا بہت بڑا اثر پڑا۔

کیا ایران میں انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس بحال ہو گئی؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں