پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کا ٹرمپ سے متعلق نیا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(2مارچ 2026): ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا ٹرمپ سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی خوش فہمی نے پورے خطے کو ایک غیر ضروری جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ اب ٹرمپ امریکی افواج کے جانی نقصان پر فکر مند دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ حقیقت میں ایک افسوسناک صورتحال ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ امریکی عوام کی دولت اور فوجیوں کا خون صرف اس لیے قربان کر رہے ہیں تاکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غیر قانونی اور توسیع پسندانہ عزائم کو پورا کیا جا سکے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دے کر اپنے ہی مشہور نعرے ‘امریکا فرسٹ’ کو دھوکہ دیا ہے اور امریکی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں