منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔

واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اہم قدم ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ایرانی رجیم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیح امن ہے، ایرانی کشتیاں بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ آپریشن اکنامک ایپک فیوری میں ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے، ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے، آبنائے ہرمز پر کسی کو ٹول ٹیکس لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے مطالبات تسلیم کرے یہ ان کے اور دنیا کے لیے اچھا ہوگا، ایران مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے، امید ہے اپنی عوام کے لیے اب بہتر فیصلہ کرے گا، صورتحال کوئی بھی ہو شکست ایران کی ہی ہوگی۔

امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ ابھی تک ہمارے پاس کوئی معاہدہ نہیں لیکن سفارتی حل نکالنا پڑے گا،
پوری ٹیم کام کررہی ہے اور ہماری یہی ترجیح اور امید ہے کہ کوئی اچھی خبر آئے گی۔

مارکوروبیو نے کہا کہ صدرٹرمپ ایرانی عوام کے لیے فکر مند ہیں، ایرانی رجیم کئی دہائیوں سے ایرانی شہریوں کو قتل کرتی آرہی ہے، ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں