اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

جنگ دوبارہ شروع ہوئی توخلیجی تیل کی صنعت تباہ کردیں گے، ایرانی کمانڈر مجید موسوی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس چیف جنرل مجید موسوی نے خبر دار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو خلیجی تیل کی صنعت تباہ کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس چیف جنرل مجید موسوی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی مزید جارحیت ایک "بڑی غلطی” ثابت ہوگی۔

ایرانی عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تودشمن کےاثاثوں پربڑےپیمانے پرحملےکریں گے، خطےمیں موجود دشمنوں کےاثاثوں پر ایسے حملے کریں گے جو تصور سے باہر ہوں گے۔

جنرل مجید موسوی نے جنوبی پڑوسی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین اور تنصیبات کو امریکہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے جنوبی ہمسایہ ممالک کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ اگر ان کی زمین یا سہولیات کو ایران کے خلاف جارحیت کیلئے استعمال کیا گیا تو انہیں مشرق وسطیٰ میں تیل کی پیداوار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رکھنےکیلئےتیاری عروج پر ہے اور ایران خلیجی تیل کی صنعت کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو امریکہ اور "صہیونی ریاست” (اسرائیل) کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت سبق سکھایا جائے گا۔

ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں پہلے سے طے شدہ اہداف پر فوری اور طاقتور جوابی حملے کیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں