تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ، امریکا نے دباؤ بڑھا دیا

واشنگٹن: امریکی حکام نے ایران کو مشرقی وسطیٰ کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر دباؤ مزید بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے خطے کو دہشت گرد تنظیم داعش اور ایران سے خطرات لاحق ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، ایرانی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا تہران میں ایرانی قیادت پر اپنا سفارتی اور تجارتی دباؤ دوگنا کر دینے کی کوششیں کر رہا ہے، تاکہ ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آجائے۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجی انخلاء کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں خطرات کا تدارک کرنے کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔

پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کو مناسب نہیں سمجھا، ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے شام میں دہشت گردی کے خلاف مشن متاثر ہوسکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو جلد مشرقی وسطیٰ اور خلیجی عرب ممالک کا دورہ کریں گے، اس موقع پر علاقائی سالمیت اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل چھوڑنے کی تیاری کررہا ہے، ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Comments

- Advertisement -