ایران نے امریکا کی جانب سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی فوج نے جاسک اور آبنائے ہرمز میں ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لینےکی کوشش کی تو مسلح افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دشمن کو زوردار تھپڑ مار کر اسے ناجائز اہداف تک پہنچنے سے روک دیا۔
خلیج عمان
خلیج عمان میں امریکی فورسز نے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ٹینکر نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی بندرگاہ جانے کی کوشش کی تو ایم ٹی حسنہ کو متعدد وارننگز جاری کی گئیں لیکن عملے نے احکامات ماننے سے انکار کیا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے ایف اے 18سپر ہارنیٹ طیارے کی فائرنگ سے ٹینکر کا رخ موڑ دیا گیا
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے طیارہ روانہ کر کے کارروائی انجام دی گئی۔ ٹینکر نے رخ موڑ لیا اور اب ایران کی جانب نہیں جارہا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


