ایران نے امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے ہر فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ آفیشلز کو محدود تعداد میں ویزے جاری کرنے پر 5 دسمبر کو فیفا قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف 4 آفیشلز کو ویزے جاری کیے ہیں۔
ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایران فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب آرمینیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر پرتگال نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی غیر موجودگی میں آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنالی۔
فیفا ورلڈ کپ ! امریکا کے ویزے کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان
برونو فرنینڈس اور جواؤ نیویس نے پرتگال کی جانب سے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے اپنی ٹیم کو گروپ ایف سے برراہِ راست ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
پرتگال کو جعمرات کو آئرلینڈ سے 0-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس میچ میں کپتان رونالڈو کو ریڈ کارڈ ملنے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا اور اگلے میچ کیلئے معطل کیا گیا جس کے باعث وہ آرمینیا کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے۔


