تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ایران جانے والوں کیلیے زبردست خوشخبری

ایران جانے کے خواہشمند سیاحوں کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے 19 ماہ کی معطلی کے بعد ‏سیاحوں کے لیے ویزوں کا اجرا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کا کہان ہے کہ ایران اگلے مہینے سے غیر ملکی سیاحوں کو ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرے گا۔

سیاحت کے وزیر عزت اللہ زرغامی نے منگل کے روز کہا کہ زمینی اور فضائی سرحدوں سے سیاحتی ویزوں کا اجرا ‏‏23 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

ایران نے گزشتہ سال مارچ میں غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی تاہم کاروباری حضرات اور ‏صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو داخلے کی اجازت تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ویزا سروسز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایران کی اینٹی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ‏اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔

کمیٹی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اعلان کردہ زیادہ خطرے والے ممالک سے براہ راست اور ‏بالواسطہ سفر کرنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Comments

- Advertisement -