ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران کا جدید خرمشہر-4 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی جانب سے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک خرمشہر فور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل 2 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرسکتا ہے اور 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران سے مذاکرات میں ان کے بیلسٹک میزائلوں پر بھی بات چیت کرنے پر مصر ہے جبکہ ایران بات چیت کو صرف جوہری مسائل تک مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔

ایران کے تباہ کن میزائلوں پر ایک نظر

واضح رہے کہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عمان میں امریکا، ایران مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ایران سے ڈیل کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں