تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران میں جدید ترین ڈرون طیارے کی رونمائی

تہران :ایران میں جدید ترین ڈرون طیارے کی رونمائی کی گئی ، بریگیڈئیرعلی رضا نے کہا ایئرڈیفنس فورس کے جوانوں نے صرف ایک سال کی مدت میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے فضائی دفاع کے قومی دن کے موقع پر نوجوان ایرانی ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین سمارٹ ڈرون طیارے ‘کیان ‘کی رونمائی کی گئی، ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے مذکورہ ڈرون طیارے کی رونمائی کی۔

اس موقع پر بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ کیان کی شمولیت سے ڈرون بیسڈ ایئر ڈیفنس کی توانائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ ڈرون طیارہ بری فوج کے کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر ملک کے نوجوان سائنسدانوں کی مشارکت سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے اور ایئرڈیفنس فورس کے جوانوں نے صرف ایک سال کی مدت میں یہ منصوبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

کیان نامی جدید ترین ڈرون طیارہ حملے اور دفاع دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا ، یہ طیارہ برق رفتاری کے ساتھ اہداف کی شناخت کی اور انہیں نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے اور مسلسل کئی گھنٹے کے تک کافی بلندی پر پرواز کرسکتا ہے۔

خیال رہے جدید ترین ڈرون کی رونمائی ایسے وقت میں کی گئی جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

Comments

- Advertisement -