تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں، ایرانی صدرحسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں، سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں۔

تہران میں منعقدہ سالانہ اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ مغربی ممالک نے مشرقی وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا کینسر کا پھوڑا قائم کیا، دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کا نتیجہ خطے میں کینسر کے ناسور کی صورت میں نکلا، اسرائیل ایک جعلی حکومت ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جبکہ خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران کے خلاف مغربی سازش کوناکام بنائیں گے‘ حسن روحانی

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ایران سے تقریباً تین برس قبل ایران میں قائم سفارت خانے کے باہر مسلسل احتجاج اور آگ لگانے کے واقعے کے بعد اپنے سفارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔

یاد رہے کہ شام اور یمن میں جاری جنگی تنازع میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔

Comments

- Advertisement -