جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک معاہدے کے قریب، امریکی میڈیا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(16 اپریل 2026): امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایکزیوس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے کے فریم ورک کے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایکزیوس’ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر اس عمل میں سرگرم رہے ہیں اور ایرانی حکام سمیت ثالثوں کے ساتھ مسلسل فون کالز اور معاہدے کے مسودے کی تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان ‘بیک چینل’ رابطوں نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکومت کے کچھ حصے اس وقت معاہدہ کرنے کے حق میں ہیں۔

تاہم اب کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ ایرانی حکومت کے تمام متعلقہ عناصر اور دھڑوں کو اس معاہدے میں شامل کیا جائے تاکہ ایک پائیدار امن ممکن ہو سکے۔ اس ممکنہ پیشرفت کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں