منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایران کی درخواست پر اب تہران اور واشنگٹن کے مذاکرات ترکیہ میں نہیں ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (04 جنوری 2026): ایران کی درخواست کی منظوری کے بعد اب تہران اور واشنگٹن کے جوہری مذاکرات ترکیہ میں نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی طرف سے جوہری مذاکرات کو ترکیہ سے منتقل کرنے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جمعہ کو مذاکرات انقرہ کی بجائے اب عمان میں متوقع ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات ہو رہے ہیں، امید ہے کامیاب ہو جائیں گے۔

ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 2 نئے مطالبے کر دیے

انھوں نے کہا پہلے بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا تھا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا، جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا، تاہم اب مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈ نائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔

امریکا کے صدر نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہش مند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں