ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ایران امریکا تنازع کے حل کیلیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں: قطر

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ (13 جنوری 2026): قطر نے ایران اور امریکا کے درمیان تنازع کے حل کیلیے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کشیدگی کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں، کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن کیلیے کوششیں جاری ہیں، کسی بھی تصادم سے خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات ہوں گے، سفارتکاری ہی خطے کے بحران کا سب سے مؤثر حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت کا حالات کنٹرول کرنے کا دعویٰ

قطر نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ رابطوں میں ہیں، ایران امریکا تنازع کے حل کیلیے قطر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں اور ایسے میں امریکا نے تہران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔

اس پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات بند کردے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کروائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا، امریکا اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص پوری دنیا کے فیصلے کر رہا ہے، اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ کیا ہوا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں