اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران امریکا مذاکرات ! اسلام آباد میں تیاریاں عروج پر ، تزئین و آرائش کا کام جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکا ایران مذاکرات کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جے ڈی وینس اور باقر قالیباف مذاکرات کیلیے اسلام آباد آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن مذاکرات کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ان مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف تہران کی نمائندگی کریں گے۔

غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ہنگامی بنیادوں پر شہر اقتدار کی سجاوٹ کاکام جاری رکھا ہوا ہے۔

نور خان ایئر بیس سے لے کر اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں، گرین بیلٹس اور ریڈ زون کی سجاوٹ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دن رات کام کر رہی ہیں۔

شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔

اس اہم سفارتی موقع کے پیشِ نظر اسلام آباد میں تمام دیگر سیاسی اور پارلیمانی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کا اجلاس بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ سینیٹ کا اجلاس آج جمعرات کی صبح ساڑھے 11 بجے ہونا تھا جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں