واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات میں ریڈ لائنز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہم ایرانیوں کے ساتھ ہونے والے اصل مذاکرات کو پھر سے یاد کریں تو ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایسے تعمیری معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوشش کر رہے تھے جو امریکا کے مفاد میں ہو، سچی بات یہ ہے کہ پوری انتظامیہ اس پر متفق تھی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے کے لیے سمجھداری سے کام لیتا تو یہ ان کے اپنے مفاد میں بھی ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ صدر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ مذاکرات کے لیے کیا حدود مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ عام طور پر یہ کام خفیہ طور پر کرتے ہیں اور یہ اعلان نہیں کرتے کہ وہ مذاکرات میں کیا کریں گے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس سے وہ پابند ہو جاتے ہیں۔
امریکا نے ایک اور آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا
جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ آنے والے دنوں اور ہفتوں کے دوران اپنی ٹیم اور دیگر افراد کے ساتھ اہم گفتگو کرنے والے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


