دوحہ(24 جنوری 2026): برطانیہ کی رائل ائیر فورس نے امریکا، ایران کی ممکنہ جنگ کہ باعث چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر بھیج دئیے ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق لڑاکا طیاروں کو دفاعی مقصد کے تحت قطر بھیجا گیا ہے، رطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اقدام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور خطے میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ ایران کو خبردار کر چکے ہیں کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بیڑا روانہ کررہا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے سکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


