(16 جون 2026): اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران امریکا امن معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ ہے۔
ایران اور امریکا میں رواں برس 28 فروری کو ہونے والے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی ہے اور دونوں ممالک امن معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں، جس کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔
تاہم قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران امریکا ڈیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایران سے معاہدہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ ہے، لیکن ہمارے اپنے قومی مفادات بھی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں اور امریکی صدر ٹرمپ ساتھی ہیں لیکن ہم میں کبھی اتفاق ہوتا ہے تو کبھی اختلاف بھی ہوتا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت اور نظام کو موثر نقصان پہنچایا ہے۔ اب معاہدے کے ساتھ یا بغیر ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لبنان میں قائم بفر زون میں موجودگی برقرار رکھیں گے۔ اسرائیل کو تباہی سے تو بچا لیا ہے لیکن جِدوجِہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔
نیتن یاہو نے اسرائیل میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیت کا پیشگی دعویٰ بھی کر دیا۔


