پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ایران انٹرنیشنل واٹرز پر کنٹرول چاہتا ہے جو ناقابلِ قبول ہے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اب انٹرنیشنل واٹرز پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے لیکن یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے اب تک تجاویز پر جواب نہیں ملا توقع ہے ایران کی جانب سے سنجیدہ تجاویز سامنے آئیں گی۔

مارکو روبیو نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتا، آپریشن ایپک فیوری کے تمام مقاصدحاصل کر لیے لیکن اب ایران کی نظر بین الاقوامی پانیوں پر قبضے کی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے ساتھ معمولی جھڑپ کے باوجود فی الحال جنگ بندی برقرار ہے، تاہم انہوں نے تہران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر جلد معاہدے پر دستخط نہ کیے گئے تو اسے انتہائی سخت جواب اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ نے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی بحریہ کے تین بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر امریکی بیڑے میں شامل ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ اس دوران ایران کی جانب سے میزائلوں، ڈرونز اور کشتیوں کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی، جسے امریکی بحریہ نے ناکام بناتے ہوئے تمام میزائل فضا میں تباہ کر دیے اور جوابی کارروائی میں متعدد ایرانی کشتیاں سمندر برد کر دیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں امریکی بحری جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے ایرانی کارروائی کو ‘معمولی مذاق’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا ایران سے اٹھنے والا ایک بہت بڑا دھماکہ دیکھتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں