منگل, جون 16, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: چین کا ایران کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ(25 مارچ 2026): چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حل جنگ نہیں بلکہ سفارت کاری اور بات چیت میں ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس گفتگو کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ تمام فریقین کو امن کے ہر ممکن موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاری کشیدگی نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ چین کا بارہا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ فوری جنگ بندی اور سیاسی حل ہی دیرپا امن کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر ایران کا موقف پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں