پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

ایران پر بمباری جلد رک جائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے مجھ سے کہا ہے کہ بمباری روک دو، ایران پر بمباری جلد روک دی جائے گی۔

فاکس نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی حکام نے حملے روکوانے کے لیے اُن سے رابطہ کیا ہے، لیکن ٹرمپ نے کہا اگر مفاہمتی یادداشت پر اتفاق نہ ہوا تو بمباری کل رات بھی جاری رہے گی۔

ٹرمپ کی فاکس نیوز سے یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب وہ سچویشن روم میں نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ موجود تھے۔ ایرانی کی سرکاری خبر رساں ادارے نے ٹرمپ دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے کسی عہدیدار نے ٹرمپ کو حملے روکنے کا نہیں کہا ہے۔

ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں تھا، اور ایرانی فضاؤں میں امریکی لڑاکا طیارے پرواز کر رہے ہیں۔


ایران میں پیٹروکیمیکل کارخانے پر امریکی بمباری، آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر ایرانی میزائل فائر


دریں اثنا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہ ایران کے خلاف ناکہ بندی بحری جنگی تاریخ کی سب سے کامیاب ترین ناکہ بندی ثابت ہوئی ہے، اور ایران تیزی سے ایک ناکام ریاست بننے جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کو ایران پر دباؤ بڑھانے میں مؤثر قرار دیا، اور لکھا ایران نے بہت وقت ضائع کیا ڈیل نہ کرنے پر ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، ایرانی بحریہ اور فضائیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا، وہ اب صرف باتیں کرتا ہے عملی طور پر کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں