نیویارک: امریکی ٹی وی کی جانب سے بھی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا گیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی 2 مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا گیا۔
US TV کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالر ہے۔
BREAKING:
🇮🇷🇮🇱🇺🇸 Israel/US regime change wish in Iran is definitely dead
CNN reporters walking around Tehran.
No panic. No collapse. No uprising pic.twitter.com/649dUk2vGX
— Megatron (@Megatron_ron) March 6, 2026
امریکی ٹی وی کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا ہے۔
ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جنہیں ابھی تک جنگ میں استعمال نہیں کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


