تہران: ایران نے اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ کے دوران غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری نہ روکنے پر دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللئہیان نے دھمکی دی کہ اگر فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے نہ رکے تو مزاحمتی فورسز اگلے چند گھنٹوں اہم کارروائی کر سکتی ہے۔
حسین امیر عبداللئہیان نے کہا کہ حزب اللہ کیلیے قدرتی طور پر تمام ممکنہ آپشنز موجود ہیں، مزاحمتی تنظیم صہینونی حکومت کو غزہ پر کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کو غزہ کے بارے میں اطمینان محسوس ہوا تو وہ دیگر علاقوں میں کارروائی کیلیے منتقل ہو جائیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے، مزاحمتی رہنما اسرائیل کو غزہ میں اپنی من مانی کرنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج غزہ کا دفاع نہ کر سکے تو کل ضرور اسپتالوں پر گرنے والے فاسفورس بم کا مقابلہ کرنا ہوگا۔