ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

اماراتی شہری مخصوص علاقے فوراً خالی کر دیں، ایران کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (14 مارچ 2026): جزیرہ خارگ پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے یو اے ای کو جوابی کارروائی سے آگاہ کر دیا، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی ٹھکانے ان کے جائز اہداف ہیں۔

پاسداران نے کہا ہے کہ اماراتی بندرگاہوں، شہروں میں چھپے امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہمارا قانونی حق ہے، اماراتی شہری بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی فوجی علاقوں کو فوری خالی کر دیں۔

پاسداران نے کہا کہ جہاں سے امریکی میزائل آئیں گے اس جگہ کو دفاعی حق کے تحت نشانہ بنائیں گے۔

دریں اثنا، ایرانی فوج کے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر میں امریکی اڈوں پر حملے جاری ہیں، متحدہ عرب امارات میں واقع الظفرہ بیس کو نشانہ بنایا گیا، دبئی کے مرکز میں ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا، ڈرون کا ملبہ ایک عمارت پر گرا۔

دوحہ میں بھی رات گئے حملے ہوئے، قطری حکومت کا کہنا ہے بیلسٹک میزائل حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ڈرون حملے کیے گئے، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے متعدد ڈرونز حملے ناکام بنا دیے گئے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی ایئربیس پر ایرانی حملوں سے 5 امریکی جنگی طیارے متاثر ہوئے ہیں، ری فیولنگ طیارے شہزادہ سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنے، امریکی حکام کے مطابق حملے میں طیاروں کو نقصان پہنچا، مکمل تباہ نہیں ہوئے۔

ادھر روس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے کہا ہے کہ امریکا نے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا توسخت ردِ عمل ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی عوام غصے میں ہیں، امریکا کو پہلے سے زیادہ سخت ردِ عمل کا سامنا کرنا پرے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 36 ہزار 500 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں