ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ایران نے امریکا کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اقدامات بند نہ کیے تو ایران امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت درج کروائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو باقاعدہ طور پر متنبہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے ملک میں موجود بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ میں ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند نہ کیے تو ایران اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی انتباہ سے متعلق تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئس سفارتخانے کو آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے تین یورپی طاقتوں کی جانب سےجوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے بارے میں وارننگ کے جواب میں عالمی جوہری نگراں ادارے سے "غلط فہمیوں” کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں