ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

’ایران ابراہم اکارڈ کی سب سے بڑی رکاوٹ تھا امید ہے مزید ممالک شامل ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ابراہم اکارڈ کی سب سے بڑی رکاوٹ تھا اب امید ہے مزید ممالک شامل ہوں گے۔

جی 7سمٹ میں یواےای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد شروع سے ایران کو جوہری ہتھیار سے روکنا تھا جسےحاصل کیا، آبنائے ہرمز جمعے تک جہاز رانی کے لیےمکمل طور پر کھل جائےگی جہازوں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی اور واضح کرتا ہوں آبنائے ہرمزٹیکس فری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات مکمل کرکےنارمل ریاست بننا چاہتا ہے ایران کیساتھ معاہدے کا متن سرکاری طورپر جاری کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کو رقم ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں ایران کا محاصرہ بہت اچھارہا،امریکی بحریہ کو مبارکباد دیتا ہوں بہت جلد ایران معاہدے کا ایک ایک لفظ سامنے لاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں