امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب یا تو ایران ختم ہو جائے گا یا معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
کوسٹ گارڈ اکیڈمی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ سال پہلے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا مردہ تھا، ایران کی نیوی، فضائیہ سمیت سب کچھ ختم کر دیا ہے اب یا تو ایران ختم ہو جائےگا یا معاہدے پر دستخط ہوں گے دیکھتے ہیں ایران سے معاہدے سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ایران معاہدہ کرنے کےلیے بے تاب ہے اگر معاہدہ نہ ہوا تو ’’اسٹیل وال‘‘ کے نام سے بحری ناکہ بندی کریں گے جو بحریہ ناکہ بندی ہم نافذ کریں گے اسے کوئی توڑ نہیں سکے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ایران کے ساتھ چیزیں کہاں پہنچتی ہیں معاہدہ نہیں ہوا تو ایران پر سخت حملے کریں گے، ایران کےمزید آئل ٹینکر بھی قبضے میں لیں گے اب سوال ہے ایران پر حملہ کر کے ختم کر دیں یا وہ معاہدے پر دستخط کرے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


