اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، ایرانی صدر کا دو ٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام پر حد سے زیادہ مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے انقلابِ ایران کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران کے آزادی سکوائر پر تقریر میں کہا کہ ایران ضرورت سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا لیکن ہم خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی پوری طاقت سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کی کسی بھی تصدیق کے لیے تیار ہے اور اصرار کیا کہ تہران جوہری ہتھیار نہیں چاہتا۔

ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا

مسعود پیزشکیان نے واضح کیا کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں