تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایران خطے میں تنازعات اور تناؤ کی ابتدا نہیں کرے گا، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کی سرگرمیوں اور ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان انقلاب اسلامی ایران رونما ہونے کے بعد سے کشیدگی چلی آرہی ہے لیکن اس کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کے دوران بھی کم نہ ہوئی جس کا ہرجانہ لاکھوں افراد کو بڑھنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امیر قطر سے رابطہ کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں تنازعات اور تناؤ کی ابتدا نہیں کرے گا، اس سے قبل حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں کرونا وائرس کے خلاف ایرانی کوششوں کو نقصان نہیں پہنچا سکیں، امریکا نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے اور معافی مانگنے کا تاریخی موقع گنوا دیا۔

خیال رہے کہ ایک روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی قطری ہم منصب سے رابطہ کیا تھا۔ جس میں دونوں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں اور ساتھ ہی اس ملک میں سیاسی مفاہمت اور جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق ایران کیجانب سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments

- Advertisement -