The news is by your side.

Advertisement

ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 6 ملزمان گرفتار

کراچی : پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ڈیزل اسمگل کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا، لانچ سے بھاری تعداد میں ڈرم برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے عملے نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

عملے نے ویسٹرن میری ٹائم ریجن میں غیرملکی ڈیزل کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لانچ پر چھاپہ مارا، مشکوک دکھنے والی العرفان نامی لانچ کی تلاشی لی گئی تو اس کے اندر سینکڑوں ڈرم موجود تھے جن سے 26ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد ہوا۔

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے عملے نے فوری طور پر ڈیزل اسمگلنگ کے الزام میں لانچ میں موجود چھ افراد کو گرفتار کر لیا، ترجمان کا کہنا کہ ڈیزل اور لانچ کو تحویل میں لے کر ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹینکر ڈرائیور گرفتار

یاد رہے کہ دو ماہ قبل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک لانچ سے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں