منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

تہران: ایرانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ سیستان کے ساحلی شہر کونارک میں گر کرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی فضائیہ کا ایک ایف 4 فینٹم لڑاکا طیارہ منگل کے روز پاکستانی سرحد کے قریب صوبہ سیستان میں تربیتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حکام نے حادثے میں طیارے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ تیکینیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا۔

یاد رہے کہ ایرانی فضائیہ کے پاس 1979 کے اسلامی انقلاب سے قبل امریکہ سے خریدے گئے متعدد ایف فور لڑاکا طیارے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی 2014 میں ایک اور ایف فور لڑاکا طیارہ صوبہ شیراز میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں