تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کےخلاف رہیں، ماضی بھول نہیں سکتے، حسن روحانی

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کے خلاف رہیں، جوہری توانائی معاہدہ ایران امریکا اختلافات کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکی پالیسیاں ایرانی عوام کے مفاد کے خلاف رہی ہیں، ماضی بھول نہیں سکتے لیکن مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی معاہدہ امریکا ایران اختلافات کے خاتمے کا پہلا قدم ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایرانی سپریم کونسل اور پارلیمنٹ معاہدے کی توثیق کردیں گی، حسن روحانی کا مزید کہنا تھا ایران امریکا سے اختلافات ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام میں حالات بہتر بنانے کیلئے صدر بشارالاسد کو برسراقتدار رہنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -