The news is by your side.

Advertisement

ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں

اسلام آباد: برادرملک اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرِمملکت 25 مارچ کو دوروزہ دورے پر پاکستان تشریف لارہے ہیں۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایران کے صدرڈاکٹرحسن روحانی 25 اور26مارچ کو پاکستان کے دورے پررہیں گے، بحیثیت صدرِایران یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

پاکستان کے دورے کے دوران ایرانی وزراء، سینئرحکام اوراہم ایرانی تاجربھی ان کے ہمراہ ہوں گے، صدر روحانی اپنے پاکستانی ہم منصب صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں برادرممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات پرگفتگو ہوگی۔ ایران پرسے تجارتی پابندیاں ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پربھی گفتگو ہوگی۔

دونوں ممالک باہمی اعتماد، ثقافت، لسانی اورمذہبی رشتے سے جڑے ہوئے ہیں، آزادی کے بعد پاکستان کوتسلیم کرنے والا ایران پہلا ملک ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اپنے موجودہ دورِحکومت میں دومرتبہ ( مئی 2014 اورجنوری 2016) میں ایران کا دورہ کرچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں