ٹرمپ کے مسلمان مخالف اقدامات، ایرانی اداکارہ کا آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار -
The news is by your side.

Advertisement

ٹرمپ کے مسلمان مخالف اقدامات، ایرانی اداکارہ کا آسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار

تہران : ایران کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی نے ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسیوں پر شدید احتجاج کیا ہے اورآسکر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

iran

ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی نے ٹرمپ کی مسلم دشمنی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آسکرایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ایرانی اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے نسل پرست اقدام کیخلاف آسکرایوارڈ کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی اداکارہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کے امریکا میں داخلے کی پابندی کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ چاہے امریکا میں مجھے کسی ثقافتی تقریب میں مدعو کیا جائے یا کسی اور کام کے لیے بلایا جائے۔ میں بطور احتجاج آسکر ایوارڈ کی تقریب سمیت کسی بھی دوسرے تقریب میں شرکت نہیں کروں گی۔

iran-2

خیال رہے کہ ایرانی فلم “البائع” آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی گئی ہے۔ ایرانی اداکارہ ترانہ علی دوستی جو فلم ’البائع‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرچکی ہیں اور اداکارہ علی دوستی کو ایوارڈ کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کا سات مسلمان ممالک کے ویزا پر پابندی کا اعلان


واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ان میں ایران بھی شامل ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں