ایران اور سعودی عرب کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: عمران خان
The news is by your side.

Advertisement

ایران اور سعودی عرب کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: عمران خان

اسلام آباد:  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی.

ملاقات میں‌ ایرانی سفیر نےانتخابات میں کامیابی پر ایرانی صدر کا مبارک باد کا پیغام پہنچایا. ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اوراشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں.

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران علاقائی تعاون، ترقی میں اشتراک کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، ایران پاکستان کےساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے، پاک ایران گیس منصوبے سے پاکستان کامستقبل بدل سکتا ہے.

مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ ایران منصوبے پر پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لئے تیار ہے، ایران خطے میں امن کے لئے پاکستان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گا.

اس موقع پر عمران خان نے ایرانی صدر کے مبارک باد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا.

عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے، پاکستانی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہمارااہم ترین ہدف ہے.


عمران خان سے جاپانی سفیر کی ملاقات، نومنتخب حکومت سے باہمی تعاون بڑھانے کا عزم


پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اپنی سالمیت کے تحفظ کے لئے ایران کا کردار قابل تحسین ہے، ایران اور سعودی عرب کے لئے تعمیری، مثبت کرداراداکرنے کو تیار ہیں.

اس موقع پر عمران خان نے ایران کا دورہ اورتاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش بھی ظاہر کی.ملاقات مین شاہ محمود قریشی، شیریں مزاریں اور نعیم الحق بھی موجود تھے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں